17 ستمبر، 2024، 10:09 AM

نبی اکرم (ص) سے محبت ہر مومن کا سرمایۂ ایمان ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

نبی اکرم (ص) سے محبت ہر مومن کا سرمایۂ ایمان ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

مینار پاکستان پر جشن میلاد النبی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کے غلاموں کے لیے اس سے بڑی کوئی مسرت نہیں کہ وہ آپ (ص) کی ولادتِ باسعادت کا جشن منائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی میلاد کانفرنس 2024 مینارِ پاکستان، لاہور کے سرسبز میدان میں منعقد ہوئی۔

 ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے خطاب میں ’’سیرت نبوی(ص) اور حلم‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

اس عظیم الشان اجتماع میں دنیا بھر سے ممتاز سکالرز اور مشائخ عظام سٹیج کی زینت بنے۔

نبی اکرم (ص) سے محبت ہر مومن کا سرمایۂ ایمان ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

حضور نبی اکرم (ص) سے محبت ہر مومن کا سرمایۂ ایمان ہے، اور تحریکِ منہاجُ القرآن پچھلی چار دہائیوں سے عشقِ مصطفی (ص) کی شمع کو فروزاں کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

مینارِ پاکستان کا گراؤنڈ ہر سال لاکھوں عاشقانِ رسول (ص) کو اپنے دامن میں سمیٹ کر اس بات کا گواہ بنتا ہے کہ یہاں حضور (ص) کی ولادت کا جشن منا کر امتِ مسلمہ کے لاکھوں مسلمان اپنے ایمان کو تازگی بخشتے ہیں، اور پورا سال ان کے دل محبت مصطفی (ص) کی تپش سے دھڑکتے رہتے ہیں۔

نبی اکرم (ص) سے محبت ہر مومن کا سرمایۂ ایمان ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان بھر سے جید علماء و مشائخ عظام، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، سماجی رہنما، تاجر برادری، وکلا، اور طلبہ تنظیموں کے سربراہان عالمی میلاد کانفرنس کے سٹیج پر موجود ہیں۔ پنڈال کے اندر اور ملحقہ سڑکوں پر نصب دیو قامت جدید ڈیجیٹل اسکرینوں کے ذریعے سٹیج کی کارروائی کو براہِ راست دکھایا جا رہا ہے۔

حضور اکرم (ص) کے غلاموں کے لیے اس سے بڑی کوئی مسرت نہیں کہ وہ آپ (ص) کی ولادتِ باسعادت کا جشن منائیں۔ اس سے بڑا خوشی کا کوئی سماں نہیں کہ لاکھوں عاشقانِ مصطفی (ص) آج 12 ربیع الاول کی مبارک صبح کا انتظار کر رہے ہیں، وہ ساعتِ سعید جس میں حضور اکرم (ص) دنیا میں تشریف لائے۔

یہ لائیو ویڈیو ایمان اور محبت کا ایک خوبصورت اظہار ہے، جو دکھاتی ہے کہ کس طرح امتیوں کا حضور نبی کریم (ص) کے ساتھ تعلق زمان و مکان کی حدود سے ماورا ہے، اور یہ کہ ان کی محبت اور عقیدت کسی بھی آزمائش اور مشکل کے باوجود قائم و دائم ہے۔

News ID 1926704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha